بنگلورو، 3؍ستمبر (ایس او نیوز) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آڑ ) زون کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے اہلکاروں نے غیر قانونی آپریٹرس اور ہیکرس کے پیچیدہ ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے جو خفیہ طور پر ٹکٹیں ریزرو کرنے ، انڈین ریلویز اور بینکوں کے او ٹی پی سیف گارڈس کی دھجیاں اُڑانے اور آئی آر سی ٹی سی تیکال سسٹم سے سمجھوتہ کرنے پاکستانی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے تھے ۔
گزشتہ سال ستمبر میں خفیہ ایجنسیوں نے ہندوستان بھر میں تیکال ٹکٹوں کی بکنگ میں تعینات آئی آر سی ٹی سی اور بینک سیکورٹی سسٹمس کو چکمہ دینے غیر قانونی سافٹ ویئر کے استعمال کے تعلق سے چوکس کیا تھا۔ ‘‘ریلوے زون کے ایک عہدیدار نے یہ کہی ۔چوکس کرنے کے بعد کئی دھاؤں میں آر پی ایف عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے خفیہ طور پر ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے استعمال ہونے والے غیر قانونی سافٹ ویئر کے پس پردہ ماسٹر مائنڈ کے تعلق سے اہم سراغ فراہم کیا ۔ یہ ریاکٹ ٹکٹوں کی عام شرح سے پانچ گنا زائد وصول کرتے تھے ۔
اتفاق سے گرفتار شخص اکتوبر 2019 میں بنگلورو سے فرار ہوگیا اور اس کے بعد سے فرار تھا جس کا ٹھکانہ اب اُدیشہ کے کیندرپا میں ملا۔جنوری 2020 میں پتا چلا کہ وہ اُڈیشہ کے کیندرا پارا میں ہے جہاں اسے گرفتار کر کے بنگلورو آر پی ایف ٹیم کی مزید تحقیقات کے لیے بنگلورو لایا گیا ۔ ‘‘
ریلوے پولیس عہدیدار اس وقت حیران رہ گئے جب اس نے انکشاف کیا کہ وہ اسرو، ریلویز اور دیگر سرکاری تنظیموں کے لائنکس سسٹمس کو ٹورنے انتہائی تیز پاکستانی سافٹ ویئر استعمال کررہا تھا۔ وہ 3000 بینک کھاتے ، بٹ کوائنس اور کرپٹو کرنسی لنکس استعمال کرتا پایا گیا۔